آواران میں جنسی ہراسگی پر خاتون کی خودکشی کا معاملہ، ایک شخص گرفتار

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقے میں خاتون معلمہ کی جانب سے خود کشی کرنے کے واقعہ کی تفتیش کے لیے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

خاتون معلمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ایس ایچ او داد محمد بلوچ کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

خود کشی کرنے والی خاتون معلمہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسماۃ (ن) رضاکارانہ طور پر اسکول میں بچوں کو پڑھاتی تھی جہاں نور بخش نامی لیویز اہلکار اور اس کے 2 ساتھی ہراساں کرتے رہے جس سے تنگ آکر اس نے خود کشی کی۔

خود کشی کرنے والی خاتون کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی ہراساں کرنے کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ اس نے ہمیں بتائے بغیر خاموشی سے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

 خاتون کے والد دلسرد بلوچ کے مطابق بیٹی کی شکایت پر ہم نے لیویز اہلکار سے بات بھی کی تھی جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔ میں کسی کام کے سلسلے میں 10 روز کے لیے علاقے سے باہر گیا تو واپسی پر معلوم ہوا کہ بیٹی دنیا میں نہیں ہے۔

خاتون کی والدہ نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر اور علاقے کے با اثر افراد سے لیویز اہلکار نور بخش کی شکایت بھی کی تھی مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آواران سے جب اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعہ آواران کے گاؤں گیشکور میں 15 مئی کو پیش آیا۔ لواحقین کی درخواست پر خود کشی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب خود کشی کرنے والی خاتون معلمہ کے والد نے وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟