مشہور و معروف گلوکارہ کوبرا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ افنانیا نوانگین سانپ کے ڈسنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 26 برس تھی۔ وہ ’دی وائس نائیجیریا‘ میں ریحانا کے گانے ‘ٹیک اے بو’ کی پرفارمنس کے بعد خاصی مقبول ہوئی تھیں۔

امیموسو کوائر کے سربراہ سیم ایزوگوو کے مطابق ہفتے کے روز نوانگین کو ان کے گھر میں سوتے ہوئے کوبرا نے کلائی پر ڈس لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سانپ پکڑنے والے کو ان کے اپارٹمنٹ سے درمیانے سائز کا سانپ نکالتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 2 سانپ پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے ہر سال 50 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف

ان کے قریبی دوست پاسکل نوورگو نے بتایا کہ ابتدائی کلینک میں اینٹی وینم دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں فیڈرل میڈیکل سینٹر جابی منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے تک ان کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی۔ نوورگو کے مطابق وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار تھیں اور صرف اشاروں سے بات کر پا رہی تھیں۔

The Voice Alum Ifunanya Nwangene Dies From Snake Bite

ایزوگوو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایک اینٹی وینم تو دیا گیا، تاہم مزید درکار دوا موجود نہیں تھی۔ اسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عملے نے فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی، مگر مریضہ شدید اعصابی پیچیدگیوں کا شکار تھیں اور انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیے جانے سے قبل حالت بگڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش

نوانگین کی موت پر نائیجیریا میں صحت کے نظام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 50 لاکھ افراد کو سانپ ڈستے ہیں، جن میں ایک لاکھ کے قریب اموات ہوتی ہیں، جبکہ افریقہ میں مؤثر اینٹی وینم کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ