حج 2026 کے لیے درخواست دینے والے عازمین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی آج آخری تاریخ ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت تک بائیومیٹرک عمل مکمل نہ کرنے والوں کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حج کے لیے ویزوں کا اجرا کب شروع ہوگا؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آج 8 فروری 2026 حج بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنے کا آخری دن ہے۔ عازمینِ حج سعودی ویزا بایو ایپ (Saudi Visa Bio App) کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر سکتے ہیں، تاکہ مراکز پر جانے کی زحمت سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر حج ویزا جاری نہیں ہوگا، تاہم 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو اس شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حج کے لیے ویزوں کا اجرا کب شروع ہوگا؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا
وزارتِ مذہبی امور نے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچنے کے لیے آج ہی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر لیں، کیونکہ مقررہ تاریخ کے بعد درخواستوں پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔














