ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس وقت مذاکرات کی درخواست کی جب امریکا ایک بڑے فوجی حملے کی تیاری مکمل کر چکا تھا۔ ان کے مطابق مسلسل عسکری دباؤ کے باعث تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادہ ہوا۔

ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملےکی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایرانی حکام نے رابطہ کیا۔

ٹرمپ کے بقول، ’انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا، ‘براہ کرم ایسا نہ کریں، آئیے! بات کرتے ہیں۔’‘

امریکی صدر نے کہا کہ وہ مزید فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم امریکا کے بنیادی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا، ’میں معاہدہ کرنا پسند کروں گا کیونکہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔‘

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ مذاکرات میں ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے اور امکان ہے کہ کسی معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

امریکی انتظامیہ مسلسل اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ تہران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہوگی کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور ٹرمپ نے بدھ کے روز بھی اس مؤقف کو دہرایا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک متفقہ راستے پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ دونوں ممالک اس اہم بحری گزرگاہ کے مشترکہ انتظام سے متعلق حتمی انتظامات کو بھی آخری شکل دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد