اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی، روضۂ رسولؐ  پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ روحانی دورہ ان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا حصہ ہے، جس کے دوران وہ مختلف سفارتی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی