بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس کامیابی کے ساتھ کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو سیریز میں عمدہ بیٹنگ پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ بابر نے چار اننگز میں مجموعی طور پر 192 رنز بنائے، جن میں دوسرے ٹیسٹ کی 88 رنز کی اہم اننگز بھی شامل تھی۔

اس اعزاز کے ساتھ بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے مختلف فارمیٹس میں سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کے عمران خان کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ عمران خان نے اپنے کیریئر میں 8 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے سیریز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ بابر اعظم کے نام اب ایک ٹیسٹ، 4 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز ہیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ بھی ہے۔

بابر اعظم نے بطور ٹیسٹ کپتان صرف اپنے 12ویں میچ میں بیرون ملک نویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یوں وہ کم از کم 12 ٹیسٹ میچوں کی قیادت کرنے والے کپتانوں میں بہترین بیرون ملک کامیابیوں کا تناسب رکھنے والے کپتان بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد عباس کو ڈراپ کرنے کی وجہ انجری نہیں، پورٹ آف اسپین کی کنڈیشنز تھیں، بابر اعظم

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ جیتا۔ فتح میں عبداللہ شفیق اور ساجد خان نے نمایاں کردار ادا کیا۔

عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز میں شاندار 160 رنز بنا کر پاکستان کو 43 رنز کی برتری دلائی، جبکہ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی