نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات، وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان سامنے آگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ریگولیشنز میں نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے اور اب یہ ریگولیشنز بائیوگیس صارفین پر بھی لاگو ہوں گی۔
ریگولیشنز کے تحت بلنگ سائیکل کے اختتام پر صارفین کو بل جاری کیا جائے گا اور نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی۔
موجودہ ٹیرف کے حساب سے صارفین کو بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ میں مجوزہ تبدیلیاں، سولر صارفین کس حد تک متاثر ہوں گے؟
نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد معاہدہ مزید 5 سال کے لیے تجدید کیا جا سکتا ہے۔ نئی ریگولیشنز کے نفاذ کے بعد 2015 کی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز معطل ہو جائیں گی۔














