پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں، ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ نے سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی، جس میں اپنی مکمل جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور عملی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کے تحت پاک فضائیہ کی عملی استعداد کو مزید نکھارنا اور جدید، مؤثر اور مقامی سطح پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت،JF-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کی نمائش

مشق کو ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔

حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے اسٹینڈ آف ایئر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔

ان کارروائیوں میں ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

مشق کی اہم خصوصیت مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ رہی، جس میں دور تک مار کرنے والے کِلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں کامیابی سے بروئے کار لایا گیا۔ اس سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔

مشق کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید فضائی جنگی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟