لندن میں کنسرٹ کرنے پر کھلے دل سے معافی مانگتا ہوں،ابرارالحق

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرارالحق نے کہا ہے کہ لندن میں کنسرٹ کرنے پر اگر میرے پرستاروں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں ان سب سے کھلے دل سے معافی مانگتا ہوں، وہ میری زندگی کا سیاہ دن تھا کہ میرے لوگ مجھ سے ناراض ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ میں نے جب پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو یہ بھی بتایا تھا کہ 3 دن بعد میرا لندن میں کنسرٹ ہے۔ میں وہاں تفصیلات نہیں بتا پایا تھا کہ کنسرٹ کے حوالے سے میرا معاہدہ 2 ماہ قبل طے پایا تھا۔

ابرارالحق نے کہا کہ کنسرٹ ایک پراپرٹی ایکسپو کا حصہ تھا، میں بغیر کسی معاوضے کے لندن آیا صرف اس لیے کہ سہارا ٹرسٹ کے لیے اچھے فنڈز مل جائیں گے۔ میں انجوائے کرنے یا بھنگڑے ڈالنے نہیں آیا تھا۔ لوگ نہیں سمجھتے کہ لندن میں سہارا ٹرسٹ بطور چیریٹی رجسٹرڈ ہے میں نہ آتا تو رجسٹریشن کینسل ہو جاتی۔

ابرارالحق کا کہنا تھا ہم بے وفا لوگ نہیں، اگر پاکستانی مجھ سے ناراض ہیں تو مجھے نہیں آنا چاہیے تھا لیکن اس سب کے باوجود میں معافی مانگتا ہوں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا پراپرٹی ایکسپو کا علیم خان سے کوئی تعلق نہیں، ایکسپو میں پاکستان کے تمام بڑے پراپرٹی بزنس مینز شریک تھے۔

لندن میں کنسرٹ کے بعد ہونے والی بدمزگی پر ان کا کہنا تھا، منتظمین نے مجھے بتایا تھا کہ اضافی سیکیورٹی طلب کی گئی ہے، کیونکہ ایسے صحافی جو فقیروں کی طرح نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر لفافہ لینے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، جن میں 2 خطرناک ترین صحافی بھی شامل ہیں، انہوں نے آپ پر حملے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہاں پی ٹی آئی ورکرز بالکل نہیں تھے، وہاں صحافیوں نے کچھ افریقی باشندے بلائے ہوئے ہیں جنہوں نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ مجھے کہا گیا کہ آپ نکل جائیں یہ لوگ کوئی شرارت کریں گے۔ وہاں ایک 65 سالہ شخص بھی سیکیورٹی والوں نے پکڑا جو اپنے ساتھ انڈے لایا ہوا تھا۔

آپ ماضی میں سیاسی شخصیات پر جوتا پھینکنے اور گولی یا انڈہ مارنے کو عوامی ردِعمل کہتے رہے ہیں؟

ابرارالحق سے پوچھا گیا کہ آپ ماضی میں سیاسی شخصیات پر جوتا پھینکنے، انہیں گولی یا انڈہ مارنے کو عوامی ردِعمل کہتے رہے ہیں، کیا یہ سب عوامل قابل مذمت نہیں؟ اس پر سابق پی ٹی آئی رہنما نے تائید میں سر ہلاتے ہوئے ان سب عوامل کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ معاشرے میں روداری قائم رہنی چاہیئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم