وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے لیے 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران مضبوط خارجہ پالیسی روابط اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی رسائی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سفارتی نمائندے واضح مقصد اور دانشمندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
I am pleased to announce appointments of 19 Ambassadors and Consuls General to represent Pakistan abroad, with the approval of Prime Minister Mohammad Shehbaz Sharif @CMShehbaz.
Building on the momentum of the last two years of robust foreign policy engagement and international…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 11, 2026
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آئندہ سفارتی حکمت عملی میں اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
مقرر کیے گئے سفرا اور ہائی کمشنرز
بینکاک: سعدیہ الطاف قاضی
برلن: سلمان شریف
دارالسلام: حسنین یوسف
دوشنبے: عرفان احمد
جنیوا: طاہر حسین اندرابی
کمپالا: اشعر شہزاد
کھٹمنڈو: محمد عامر خان
لندن: چوہدری ٹیپو عثمان
نیروبی: ڈاکٹر بلال احمد
اوسلو: عاصم علی خان
اسٹاک ہوم: احمد امجد علی
تاشقند: محمد مدثر ٹیپو
تہران: عمران احمد صدیقی
قونصل جنرلز
فرینکفرٹ: علی انصر زیدی
گوانگژو : یاسر اقبال بٹ
قندھار: شہباز حسین
لاس اینجلس: سراج احمد خان
مزارِ شریف: اویس احمد خان
مونٹریال: فیصل ابڑو
مزید پڑھیے: پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور بیرون ملک خدمات انجام دینے والے پاکستانی سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموش اور مؤثر کاوشیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔













