پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹنگ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی گئی۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں 8 ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہوا۔ جس میں وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کراچی کنگز کے حصے میں آئے، جنہیں 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔
🚨 AZAM KHAN SOLD TO KARACHI KING AT 3.25 CRORE pic.twitter.com/alQX4KT6mP
— junaiz (@dhillow_) February 11, 2026
آل راؤنڈرز کی پہلی لاٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔
دوسری لاٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا، جبکہ سابق جنوبی افریقی کھلاڑی رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
جہانزیب سلطان سیالکوٹ اسٹالینز کے حصہ میں آئے اور 60 لاکھ روپے میں خریدے گئے۔
تیسری لاٹ میں محمد علی کو حیدرآباد نے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں خرید لیا، جبکہ حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں واپس حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شریک ہوئے اور تمام فرنچائز مالکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے مارخور والی خصوصی ٹی شرٹس تمام مالکان کو بطور تحفہ پیش کیں۔
اس آکشن میں نسیم شاہ کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا۔














