آزاد کشمیر کے نئے صدر پر مشاورت، زرداری سے شہباز شریف کی اہم ملاقات

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دونوں جماعتوں کے راہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی مشاورت اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

اس ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے اگلے صدر کے امیدواروں کے بارے میں مختلف نکات پر غور کیا گیا، تاہم حتمی فیصلے کے اعلان کا وقت ابھی متعین نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنا صدر نامزد کرے گی۔

صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لینے کے لیے بھی ملاقات کی۔ اس سے قبل ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو منتخب کرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں فیصل راٹھور کو ووٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب