ٹی20 ورلڈ کپ، امریکا نے نیدرلینڈ کو93 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں امریکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 93 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 15.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاندار بولنگ پر ہرمیت سنگھ کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32رنز سے شکست دے دی

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 20 رنز بنا سکے۔ وین ڈر مروی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

امریکا کی طرف سے ہرمیت سنگھ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیدلے وین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، انڈیا نے امریکا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

اس سے قبل امریکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ستیجا مکاملا نے 51 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شبھم رنجانے 48 اور کپتان مونانک پٹیل 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟