5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

معروف گلوکار ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان لندن میں شدید تکرار اور بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلوکار نے سفینہ خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل ایک چیریٹی تقریب کے دوران 5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل کی اور ان کی جانب سے خیرات میں خردبرد کا تاثر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ابرار الحق نے سفینہ خان کو ن لیگی صحافی بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ سب شہرت اور وائرل ہونے کے لیے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا، ‘بی بی، کیا آپ کو مرنا نہیں ہے؟ آپ چند ویوز کے لیے اپنی قبر میں کیڑے بھر رہی ہیں۔’

اس پر سفینہ خان کا کہنا تھا، ‘میں تو آپ کے کنسرٹ میں تھی ہی نہیں، ہم نے وہی پوسٹ کی جو آپ کے لوگوں نے لگائی تھی۔’

ابرار الحق نے کہا، ‘میں نے اپنے پیسوں سے زمین خریدی ہے، مجھے سرکار نے زمین نہیں دی۔ کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے مجھے 5 پاؤنڈز کا نوٹ تھمایا، کیا میں اسے بینک لے کر جاتا؟

تاہم بعد میں ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس میں دونوں کو مل بیٹھ کر معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں سفینہ خان ابرار الحق کو بتا رہی ہیں کہ وہ اس کنسرٹ میں موجود نہیں تھی اور نہ ہی ویڈیو بنائی جس پر ابرار الحق نے کہا کہ انہیں کوئی کچھ بھی کہیں لیکن یہ اسپتال ان کی ماں کے نام پر بن رہا ہے اس لیے انہیں دکھ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ابرار الحق جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ان کی موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے اور ان کے پنجابی گیت پاکستان کی تقریبات اور شادیوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ان کے معروف گانوں میں ’بلودے گھر‘ اور ’چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے‘ شامل ہیں۔ ابرار الحق نے مختصر عرصے کے لیے سیاست میں بھی حصہ لیا اور تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ابرار الحق نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟