گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور گلگت میں خصوصی سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان پولیس کے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے 250 افسران و اہلکاروں کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے، جبکہ یونٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رواں سال کے دوران مزید 600 آسامیوں پر بھرتی مکمل کی جائے گی۔ اہلکاروں کی بنیادی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے معاونت حاصل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

ایس ایس پی تنویر الحسن کو سی ٹی ڈی گلگت بلتستان کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق اب تک درج تمام مقدمات گلگت میں قائم سی ٹی ڈی تھانے کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق سی ٹی ڈی کے چار ونگز ہوں گے جن میں انویسٹی گیشن، انٹیلی جنس اور آپریشنز شامل ہیں، اور ادارہ خطے بھر میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی پر ہونے والے حالیہ حملے کا مقدمہ بھی سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کے قیام کی منظوری دی تھی اور 613 نئی آسامیوں کی اجازت دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ