کولمبو میں محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی، جس میں کھلاڑیوں کے عزم، جذبے اور کارکردگی کو سراہا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے اور ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت اہم معرکہ آج، میچ سے قبل ہی کولمبو میں پاکستانی شائقین کی بہار
انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے زور دیا کہ وہ میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔
ملاقات میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت دنگل، ماضی کا ریکارڈ کس کے حق میں؟
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ٹیم کی تیاریوں اور آئندہ میچوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ قومی ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی سطح پر بہترین نتائج حاصل کر سکے۔













