ٹی20 ورلڈ کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان ایک بار پھر ہینڈ شیک نہیں ہوا

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ہٹ دھرمی بدستور برقرار ہے، جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں آج ایک بار پھر ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہو سکا۔

مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور کھیل کے میدان میں بھی سیاست کو لے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

روایتی طور پر ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے کپتان ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی ہینڈ شیک ہوتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سب سے پہلے گزشتہ برس ایشیا کپ میں سامنے آیا تھا، جہاں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

مصافحہ نہ کرنے پر کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے ادارے ایم سی سی کے مطابق احترام، کرکٹ کی روح کا بنیادی حصہ ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، مخالف ٹیم کو مبارکباد دینا، اپنی ٹیم کی کامیابیوں کا لطف اٹھانا، امپائرز اور مخالفین کا شکریہ ادا کرنا لازمی ہے۔

ایم سی سی مزید کہتا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو قیادت، دوستی اور ٹیم ورک کو فروغ دیتا ہے اور مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور مذاہب کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میچ کے بعد مصافحہ محض رسم نہیں بلکہ ’کرکٹ کی روح‘ کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

ماہرین کے مطابق اگر کوئی ٹیم اس روایت کو نظر انداز کرے تو یہ عمل قوانین کی تکنیکی خلاف ورزی نہ سہی مگر ’کرکٹ کی روح‘ کے برعکس ضرور تصور کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ