آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، اور یوں بھارت نے قومی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے، تاہم جواب میں قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی پہلی وکٹ صفر رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے، پھر اس کے بعد صائم ایوب 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج، میچ سے قبل ہی کولمبو میں پاکستانی شائقین کی بہار
اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، پھر چوتھی وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کو پانچواں نقصان 73 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، جبکہ عثمان خان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد شاداب خان 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب ابرابر احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، اور 97 کے مجموعی اسکور پر ہی فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی اننگز
بھارت کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں ایک رن پر اس وقت گری جب سلمان علی آغا کی گیند پر ابھیشک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اب دوسری وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری ہے، اور ایشان کشن 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر بنا کر صائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری جب تلک ورما 25 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پھر اگلی ہی گیند پر صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا کا شکار کیا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 159 کے مجموعی اسکور پر گری جب سوریا کمار یادیو عثمان طارق کی گیند پر 32 اسکور کرکے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کیونکہ ان پچز پر کھیلنے کا تجربہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری توجہ میچ پر مرکوز ہے اور ٹیم مثبت انداز میں میدان میں اتری ہے۔
پاکستان میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچ دکھایا گیا، جہاں پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پاک بھارت ٹاکرا ، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ، شائقین کرکٹ بڑی سکرین پر میچ دیکھنے پہنچ گئے ، مزیدجانیے اس رپورٹ میں pic.twitter.com/AP8vjerg5g
— WE News (@WENewsPk) February 15, 2026
سری لنکا میں کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں فین زون کا منظر پیش کرتی رہیں، جہاں نعرے، جھنڈے اور ٹیموں کے رنگ ماحول پر غالب آگئے۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ محض ایک میچ نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اور ایک عالمی اسپورٹس ایونٹ ہے، جس کی گونج دونوں ممالک سے کہیں آگے تک سنائی دیتی ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
قومی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
Pakistan win the toss and opt to field first 🏏
Unchanged team for today 🇵🇰#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #T20WorldCup | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/M372BPQnGF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2026
بھارتی کپتان نے ٹاس کے وقت بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔














