رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 3 انتہائی مطلوب سہولتکار دہشتگرد گرفتار

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چکرا گوٹھ کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب سہولت کار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ برآمد کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام: 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر، ایک ارب 38 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے، جس کا فرانزک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان طلبا کو کالعدم تنظیم میں شمولیت پر آمادہ کرنے اور ذہن سازی کرنے میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گرد کارروائی کے لیے بارودی مواد ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپا رکھا تھا، جسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ