محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور تھل کے علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی اضلاع کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بھی طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ بالخصوص کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ، کیا پاک بھارت اہم مقابلہ بارش کی نذر ہوسکتا ہے؟

ادھر آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 14، کراچی 22، پشاور 11، کوئٹہ 5، گلگت 6، مری 4 اور مظفرآباد میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ