ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں جنوبی کوریا جانے کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے واجد علی نامی مسافر کو جنوبی کوریا جانے کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔

مسافر واجد علی تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والا تھا، لیکن تفصیلی پروفائلنگ کے دوران مشکوک قرار پایا۔ اس کی ٹکٹنگ پیٹرن، کیش ادائیگیاں اور ایجنٹس کے ساتھ رابطے سے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

مزید پڑھیں: آپ کی پی ڈی ایف فائلز اب بولیں گی، ایڈوبی نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

نیٹ ورک میں شامل افراد میں بشیر، مشیر، وسیم اور ذاکر کے نام بھی سامنے آئے۔ قابل ذکر ہے کہ واجد علی کو گزشتہ روز بھی ناکافی فنڈز اور غیر تسلی بخش وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا جا چکا تھا۔

دوسری کوشش میں مسافر کے موبائل فون سے ایجنٹس کے ساتھ چیٹس اور جنوبی کوریا روانگی کی تفصیلات برآمد ہوئیں۔ اس دوران جنوبی کوریا کا مشکوک ویزا بھی برآمد کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، مسافر نے 28 لاکھ روپے میں جنوبی کوریا جانے کا معاہدہ کیا تھا، جس میں 3 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے اور بقیہ رقم وہاں پہنچ کر ادا کرنی تھی۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کا بڑا ایکشن، کراچی سے ملائیشیا جانے والے 23 مسافر آف لوڈ

مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ہمیشہ قانونی اور محفوظ ذرائع اختیار کریں تاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘