عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ تفصیلات پہلی بار منظرعام پر آگئیں

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر آئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کمپاونڈ 7 سیل پر مشتمل ہے اور اس میں 30 سے 35 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔ ان کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری ہے جبکہ کمپاونڈ سے ملحقہ 35/37 کا لان بھی شامل ہے، جہاں وہ بیٹھ کر کتابیں پڑھتے، اخبارات دیکھتے اور دھوپ سینکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مشکلیں برداشت نہیں کرسکتے تھے تو کرکٹ کلب بنا لیتے، صدر زرداری کا عمران خان پر طنز

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ ناشتے میں انہیں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ اور چیا سیڈز دیے جاتے ہیں، ساتھ ہی مسمی اور انار کا جوس بھی پیا جاتا ہے۔

دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار مکس، آلو چپس، انڈہ فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے جبکہ شام کو بادام، کشمکش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ وہ آرام دہ اور محفوظ رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے بارے میں سب سے بڑا غلط فہمی کیا ہے؟

غزہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ