پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی پراکسی خوارج نے 16 فروری 2026 کو ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ناکام بنا دیا۔ بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی
حملے کے دوران دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر شدید نقصان پہنچا اور 11 بہادر جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک کمسن بچی شہید اور خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: گزشتہ 2 روز میں 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے، معاون وزیراعلیٰ شاہد رند
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔














