پاکستان آئی ایم ایف اہداف کے قریب، مالیاتی کارکردگی بہتر

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کی مالیاتی کارکردگی میں بہتری نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے مقررہ اہداف کے قریب پہنچا دیا ہے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی رپورٹ کے مطابق مقررہ حد پر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مقامی اثاثے اور فارن کرنسی سواپ کے اہداف بھی حاصل ہوئے۔ ستمبر اور دسمبر 25ء کے دوران کرنسی سواپ 2.25 بلین ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں 2.2 بلین ڈالر تک برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ پر مذاکرات کے لیے تیار

حکومت نے پرائمری سرپلس میں بھی ریکارڈ 3.5 ٹریلین روپے حاصل کیے، جب کہ آئی ایم ایف نے 460 ارب روپے کا ہدف دیا تھا۔ دسمبر کے لیے بچت کا ہدف 3.2 ٹریلین روپے تھا، لیکن حکومت نے 4.1 ٹریلین روپے کی بچت ریکارڈ کی۔

سود کی ادائیگیوں کے علاوہ حکومت نے اپنے دیگر اخراجات بھی اپنی آمدنی کے اندر رکھے۔ اسٹیٹ بینک نے ضرورت سے زیادہ نوٹ نہیں چھاپے اور مقامی قرضوں کو کنٹرول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف سے جاری مذاکرت کی جلد تکمیل کے لیے پُرعزم

ایف بی آر کو ٹیکس اہداف میں تقریباً 336 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہ سکتا ہے، تاہم سپر ٹیکس سے یہ کمی کسی حد تک پوری کی جا سکتی ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہداف بھی تقریباً مکمل ہوئے، اگرچہ غریبوں کی مدد کے پچھلے ہدف میں معمولی کمی رہی، لیکن اس بار حکومت مکمل اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘