رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان محکمہ موسمیات نے ماہِ رمضان کے لیے موسم کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رمضان کے ابتدائی 10 دن موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے بقیہ دنوں میں کسی نمایاں بارش کے سلسلے کی توقع نہیں اور نہ ہی ملک بھر میں اچانک موسمی تبدیلی کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کے مطابق اس وقت ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی ایسا بارش برسانے والا سسٹم موجود نہیں جو موجودہ موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی لاسکے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت معمول سے پہلے بڑھ سکتی ہے۔ روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں احتیاط برتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آئندہ دنوں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، ٹھٹھہ اور بدین جیسے علاقوں کے مکین براہِ راست دھوپ سے بچیں۔ تاہم رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ