پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کی آمد پر ہر طرف اس مقدس مہینے کی تیاریاں عروج پر ہیں، بازاروں میں غذائی اشیا کی خریداری کا رش بڑھ چکا ہے۔

اسی دوران موسم بھی کروٹ بدلتا دکھائی دے رہا ہے، جس نے روزہ داروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، دھوپ قدرے تیز محسوس ہونے لگی ہے، تاہم صبح سویرے اور رات کے وقت موسم اب بھی خوشگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، علما کی اتحاد و یکجہتی کی اپیل

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد یہ جاننے کی خواہش رکھتی ہے کہ پورے مہینے میں موسم کا حال کیسا رہے گا، گرمی میں مزید اضافہ ہوگا یا خوشگوار کیفیت برقرار رہے گی، اور روزے کے دوران کن احتیاطی تدابیر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بدلتے موسم کے باعث یہ سوال خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ مصروفیات، سفر اور عبادات کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ مہر صاحبزاد خان کے مطابق رواں سال رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم نسبتاً معتدل اور خشک رہے گا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: عمان میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، رویتِ ہلال کمیٹی کا اعلان

ماہر موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں رمضان کے آغاز پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، ابتدائی روزوں میں شہریوں کو زیادہ گرمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

’دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 22 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ سحری اور رات کے اوقات میں ہلکی ٹھنڈک محسوس ہوگی۔‘

رمضان کے دوسرے عشرے میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ہے اور دن کے وقت یہ 28 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، علما کی اتحاد و یکجہتی کی اپیل

’دھوپ کی شدت دوپہر کے اوقات میں زیادہ محسوس ہوگی، جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں، تاہم کہیں کہیں ہلکے بادل یا مختصر بارش خارج از امکان نہیں۔‘

محکمہ موسمیات کے سربراہ مہر صاحبزاد خان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں خصوصاً سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرمی نسبتاً زیادہ رہنے لہ توقع ہے، جہاں نمی اور حبس کے باعث عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

’اس سال رمضان میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا اور آخری عشرے میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟