سوشل میڈیا پر صرف دلچسپ اور معیاری مواد پوسٹ کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اسے صحیح وقت پر پوسٹ کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اگر آپ اسے صحیح وقت پر پوسٹ نہیں کرتے تو وہ اپنا اثر نہیں دکھا پائے گا۔
خاص طور پر رمضان میں صارفین کے آن لائن ہونے کے اوقات میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔ سحر اور افطار کے اوقات کے قریب لوگ زیادہ مشغول اور متحرک رہتے ہیں جبکہ دن کے کچھ حصے میں آن لائن سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین نے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے بہترین پوسٹنگ اوقات کی نشاندہی کی ہے تاکہ اپنے مواد کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں جعلی نوکری کے اشتہارات دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
یہ اوقات ہر پلیٹ فارم کے لیے مختلف ہیں کیونکہ صارفین کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر فیس بک اور انسٹاگرام پر دیر رات اور شام کے اوقات میں زیادہ فعال وقت ہیں۔ یوٹیوب صارفین بھی عام طور پر شام اور رات میں ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ایکس پر شام کے اوقات میں خبریں اور اپ ڈیٹس زیادہ شیئر اور ریٹویٹ کی جاتی ہیں جبکہ دن کے وقت اس کا رجحان نسبتاً کم ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق رمضان میں سوشل میڈیا کے بہترین پوسٹنگ اوقات:
فیس بک:

رات 1 بجے سے 5 بجے اور شام 6 بجے سے 11 بجے تک (یہ وہ اوقات ہیں جب صارفین افطار کے بعد اور رات کے وقت زیادہ سرگرم ہوتے ہیں) جبکہ دن کے درمیانی وقت (دوپہر 12–4 بجے) فیس بک پر انگیجمنٹ کم ہو سکتا ہے کیونکہ لوگ آرام یا کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ رمضان کے دوران مذہبی یا موٹیویشنل مواد افطار کے قریب زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
انسٹاگرام:

رمضان میں انسٹاگرام استعمال کرنے کے لیے وقت کا انتخاب بھی سحری، افطار اور رات کے معمولات کے مطابق کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ یا اسٹوری کے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے عام اوقات یہ ہیں۔ رات 2 بجے سے 4 بجے اور شام 7 بجے سے 10 بجے تک صارفین تصویری اور ویڈیو مواد دیکھتے ہیں اس لیے یہ اوقات بہتر ہیں۔ جبکہ دوپہر کے وقت پوسٹس کی انگیجمنٹ کم ہو سکتی ہے کیونکہ لوگ روزہ رکھنے اور آرام کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔
یوٹیوب:

رمضان میں یوٹیوب دیکھنے کے بہترین اوقات بھی سحری، افطار، اور رات کے معمولات کے مطابق ہوتے ہیں۔ زیادہ ویوز اور انگیجمنٹ کے لیے یہ وقت سب سے موزوں رہتے ہیں اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقت اس کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ رمضان میں مذہبی یا روحانی مواد (مثلاً قرآن، دعا، یا رمضان کے ٹپس) زیادہ تر افطار سے پہلے یا افطار کے فوراً بعد دیکھا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک:

سحری سے پہلے یا سحری کے دوران (صبح 4–5 بجے) اس وقت لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں اور آن لائن ہوتے ہیں۔ افطار کے بعد (شام 7–9 بجے) لوگ کھانے کے بعد آرام کر رہے ہوتے ہیں اور موبائل پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ یہ وقت ویڈیوز پوسٹ کرنے اور زیادہ ویو حاصل کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ رات دیر (رات 11 بجے – 1 بجے) مزاحیہ، چیلنج یا ٹرینڈنگ ویڈیوز اس وقت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اس لیے صارفین اس وقت آن لائن ہوتے ہیں۔
ایکس:

ایکس پر پوسٹ کرنے کے بہترین اوقات اس لیے اہم ہیں کیونکہ صارفین کا آن لائن رہنے کا معمول روزے کے دوران بدل جاتا ہےماہرین کے مطابق رمضان میں صارفین عام طور پر نماز، سحر اور افطار کے اوقات کے آس پاس زیادہ ایکٹو رہتے ہیں، جس سے ٹویٹس کو بہتر دیکھا اور انگیج کیا جاتا ہے
ماہرین کے مطابق رمضان میں مواد کی منصوبہ بندی کے ساتھ وقت کا ذہن میں رکھنا آپ کے سوشل میڈیا اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے اور آپ کے پیغامات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔













