پیسے کاٹ کر پیکج نہیں لگایا گیا، شہری موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنزیومر کورٹ شرقی نے ایک شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نجی موبائل سم کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا اور اس سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: 71ملین صارفین کیساتھ پاکستان کی کونسی موبائل کمپنی سب سے آگے ہے؟

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے کمپنی کی موبائل ایپ کے ذریعے ویکلی پیکج حاصل کیا، جس کے لیے 823 روپے کی رقم بھی کاٹ لی گئی، تاہم پیکج فعال نہیں کیا گیا۔

شہری کے مطابق اس مسئلے کے باعث وہ رابطے سے محروم رہا جس سے اسے مالی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے کلائنٹس بھی متاثر ہوئے۔

شہری نے عدالت میں 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ کمپنی کے ریجنل آفس سے رجوع کرنے اور لیگل نوٹس بھیجنے کے باوجود کوئی مؤثر جواب نہیں دیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور کمپنی کی جانب سے صارف کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ