پی ایس ایل 11 شروع ہونے سے پہلے سیالکوٹ اسٹالینز میں شیئرز پر لڑائی، 76 فیصد کےمالک نے پارٹنر کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز سے متعلق تنازع سامنے آ گیا ہے۔

آسٹریلیا میں مقیم کاروباری شخصیت محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرزکے مالک ہیں جبکہ 24 فیصد شیئرز رکھنے والے شریک حمزہ مجید نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد شاہد نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ حمزہ مجید زیادہ منافع کی خاطر ان کے حصے کے شیئرز مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ اسٹیلینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا

محمد شاہد نے کہا کہ وہ 27 برس بعد پاکستان آئے ہیں۔ وہ میمن ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ملک میں سرمایہ کاری کرکے ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم معاملات شفاف انداز میں نہیں چلائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ مجید کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘