عماد وسیم کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق پہلی بار منظر عام پر، اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کے بعد ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے شدید نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اپنے بیانات میں ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر سنگین دعوے کرتے ہوئے انہیں اپنے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا۔

ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان اور وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی حوصلے کے ساتھ اپنی بات ریکارڈ کر رہی ہیں اور اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں اپنے تین بچوں سمیت کسی قسم کی مالی معاونت فراہم نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں ان کا زبردستی اسقاطِ حمل کرایا گیا، جس کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم بھی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم میرے بچے کا قاتل ہے، ویڈیو ثبوت موجود ہیں، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ثانیہ اشفاق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور پاکستان سپر لیگ میں کرکٹر کی شرکت پر نظرِثانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عوامی شخصیت کو اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، اور بقول ان کے ’نقاب پہن کر دنیا کو کچھ اور دکھانا اور حقیقت میں کچھ اور ہونا درست عمل نہیں‘ لہٰذا متعلقہ فرنچائز کو مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟