بار بار ایک جیسے آرڈرز کیوں؟ پاسپورٹ سے متعلق مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ناراضی

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود تجدیدِ نو نہ کیے جانے کے خلاف دائر 2 مختلف مقدمات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی پر سخت ریمارکس دیے۔

فاضل جج نے کہا کہ عدالت اس نوعیت کے کیسز میں پہلے بھی احکامات جاری کر چکی ہے، اس کے باوجود ایسے مقدمات بار بار کیوں سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فردِ جرم عائد

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ اگر متعلقہ ادارے اپنا کام درست طریقے سے انجام دیں تو شہریوں کوعدالتوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ججز یہاں کیا سارا دن پاسپورٹس کی تجدید کرانے کے لیے بیٹھے ہیں۔

عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کوئی بھی شہری خوشی سے عدالت نہیں آتا بلکہ مجبوری اور تکلیف کی وجہ سے رجوع کرتا ہے۔

فاضل جج کا کہنا تھا کہ اگر اداروں میں ہی مسائل حل ہونے لگیں تو عوام کو ریلیف کے لیے عدالتوں میں نہ آنا پڑے۔

مزید پڑھیں: 2026 کے سب سے طاقتور پاسپورٹس کونسے اور پاکستان کا نمبر کیا ہے؟ فہرست جاری

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں سے لوگوں کو ریلیف ملتا ہے اور اگر یہ سلسلہ بند ہو جائے تو لوگ بھی آنا چھوڑ دیں گے۔

جسٹس خادم حسین سومرو کا کہنا تھا کہ بار بار ایک جیسے معاملات پر عدالت سے آرڈر کروانا تشویشناک ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟