’ایک طرف عمران خان کی بیماری اور دوسری طرف ٹک ٹاک کا شوق‘، سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور اردگرد کیمرا مین مختلف اینگلز سے تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پر شدید تنقید کی گئی۔ صارف ابوذر فرقان نے کہا کہ ’اُدھر عمران خان کی آنکھ جا رہی ہے اور اِدھر ٹک ٹاک کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ ہر اینگل سے کیمرہ والا بیٹھا ہوا ہے، کمال نہیں ہو گیا‘۔

دوسرے صارف احتشام مصطفیٰ نے کہا کہ میں نے کبھی سہیل آفریدی پر تنقید نہیں کی لیکن آج یہ شوٹنگ دیکھ کر مجھے بھی تکلیف ہوئی ہے۔ ہم مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں لیکن یہاں ہمارے اپنے وزیراعلیٰ جو بہت بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں وہ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں۔ انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

معید پیرزادہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی ضرورت پڑ گئی؟

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ کس فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے؟

جہاں کئی صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں ایک سوشل مٰڈیا صارف نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہی نہیں بلکہ سبھی وزیر اعلیٰ نے شوٹنگ اور فوٹو شوٹ کے لیے باقاعدہ سوشل میڈیا ٹیمیں رکھی ہوئی ہیں جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘