سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی ہڑھیں: خیبر پختونخوا، کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت درس ویسٹ 3 کنویں سے ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے مطابق پیدا ہونے والی گیس کو پراسسنگ کے بعد سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے قومی گیس ترسیلی نظام کو تقویت ملے گی۔
مزید ہڑھیے: کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت: وزیراعظم کی مزید تلاش کی ہدایت
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کنویں سے یومیہ 580 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے، جو ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔













