کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت: وزیراعظم کی مزید تلاش کی ہدایت

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کوہاٹ میں حال ہی میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخیرے پر بریفنگ دی گئی جس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے نئے ذخائر کی تلاش کو ترجیح دینے کی ہدایت کی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

اے پی پی کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملکی توانائی وسائل کی دریافت اور ترقی قومی معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے تیل و گیس کی درآمد اور مقامی استعمال سے متعلق پوری سپلائی چین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹل بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

اس موقعے پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل اور گیس کے اہم نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ان نئے ذخائر سے یومیہ تقریباً 4 ہزار 100 بیرل تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نے اس بڑی دریافت پر قوم کو مبارکباد دی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیے: آرامکو نے سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کرلیے

اجلاس میں وزیراعظم کو پٹرولیم اور گیس کے شعبے کے لیے تیار کردہ جامع روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔

تیل و گیس کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن اسمگلنگ روکنے میں معاون

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام ممکن ہو سکے گی جس کا براہ راست فائدہ قومی خزانے کو پہنچے گا۔

جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار نئے گیس کنکشنز کی فراہمی کا ہدف

 فراہم اعلیٰ سطحی اجلاس کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ موجودہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس کے دباؤ میں بہتری کا سامنا رہا۔

حکام نے بتایا کہ آر ایل این جی کنکشنز پر کام تیزی سے جاری ہے اور جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار نئے کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ شیوا اور بتانی گیس فیلڈز کی پائپ لائنز فعال کر دی گئی ہیں جبکہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: تیل و گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا