عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے چاہی، طارق فضل چوہدری

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان کی صحت کے معاملات پر سیاسی پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہیے اور اصل مقصد یہ ہے کہ انہیں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جیل میں ابتدائی ٹریٹمنٹ سیکیورٹی وجوہات کے تحت دن کے وقت ممکن نہیں تھا اور رات کے وقت علاج فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا، طارق فضل چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بیانات اور قیاس آرائیوں سے اصل مسئلہ چھپ نہیں سکتا اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بتایا کہ عمران خان کی نظر کمزور ہو گئی تھی اور جیل کے سپریڈنٹ اور ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر مناسب توجہ نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے خود بتایا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً 85 فیصد کم ہو گئی تھی اور ابتدائی رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ ابتدائی سلوک اور علاج میں تاخیر سنگین مسئلہ تھا، تاہم بعد میں مناسب ٹریٹمنٹ اور عینک کے استعمال سے نظر میں بہتری آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی معلومات غلط بیانی پر مبنی ہیں اور اصل حقائق سے متعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم