بھارتی کالج میں نقل پکڑنے پر طالب علم کا پروفیسر پر تشدد

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک کے کلبوراگی ضلع میں واقع ڈاکٹر ملکاریڈی ہومییوپیتھک کالج میں ایک امتحان کے دوران تشدد کا واقعہ پیش آیا، جب ایک طالب علم نے نقل کرتے پکڑے جانے پر اپنے پروفیسر پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ سے باہر کر دیا گیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اسسٹنٹ پروفیسر شیوراجکمار نے شہباز نامی طالب علم کو موبائل فون کے ذریعے جواب نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پروفیسر نے شہباز کا جواب نامہ ضبط کیا اور اسے کلاس سے باہر جانے کا حکم دیا، جس کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔

غصے میں آ کر شہباز نے پروفیسر پر حملہ کر دیا۔ دیگر طلبا نے فوری طور پر شہباز کو قابو میں کر کے ہال سے باہر نکالا، تاہم شہباز دوبارہ ہال کی طرف آیا اور پروفیسر پر ایک اور حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بدانتظامی اور اسکینڈلز سے دوچار بھارتی اے آئی سمٹ کو ایک اور دھچکا، بل گیٹس کی شرکت منسوخ

اس واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے شہباز کے والدین کو مطلع کیا اور اسے آئندہ تمام امتحانات سے معطل کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج واضح ہونے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر شیوراجکمار نے اب تک پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی