امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: چین کا ٹرمپ محصولات ختم کرنے کا مطالبہ

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے ریاستہائے متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد یکطرفہ تجارتی محصولات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرمپ 1977 کے قانون کے تحت ان محصولات کے نفاذ کا اختیار نہیں رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک انڈیا جنگ میں 10 طیارے مار گرائے گئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

عدالت کے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کے فیصلے نے ٹرمپ کی نمایاں معاشی پالیسی کو بڑا دھچکا پہنچایا، جس کے باعث عالمی تجارتی نظام میں بے یقینی پیدا ہوئی تھی۔ فیصلے کے بعد ٹرمپ نے مختلف قانونی اختیارات کے تحت پہلے 10 فیصد اور پھر 15 فیصد تک نئے عالمی درآمدی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا۔

چین کی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے اثرات کا جامع جائزہ لے رہی ہے اور واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر عائد یکطرفہ محصولات واپس لے۔ بیان میں کہا گیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کسی مسئلے کا حل نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین، یورپی ممالک اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ موجودہ تجارتی معاہدے برقرار رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت عالمی تجارت کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے اور مختلف ممالک اس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ