9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، سردار سبطین خان، اسپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستا ن ہے۔ پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔

اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارسبطین خان کا کہنا تھاکہ 9مئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ اس لیے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج ہو یا کوئی اورادارہ، سب ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کی عزت کرنا چاہیے۔

سردار سبطین خان کا کہنا ہے’میرا اپنا خاندان سپاہی سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل تک  فوج کا حصہ ہیں۔ ہمارے خاندان کے پاک فوج میں 2 شہید ہیں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ ہوا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 9مئی جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ تاہم یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ غلطی کہاں ہوئی۔

سردار سبطین خان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ نہیں لے رہے ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ فوج، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔ سب نے مل کر اس ملک میں رہنا ہے، اس لیے ہمیں انتہا پر نہیں جانا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو انتہا پر نہیں جانا چاہیے، انہیں مصالحت کی بات کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔ آصف زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے ۔ گرینڈ ڈائیلاگ ہونا ۔چاہے یہ ملک کی جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں