عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انجیکشن بھی لگا دیا گیا، پمز نے تصدیق کردی

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کو اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انجیکشن بھی لگا دیا گیا۔ پمز نے باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔

پمز اسپتال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو آنکھوں کے فالو اَپ علاج کے لیے 24 فروری 2026 کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) کا دوسرا انٹرا وٹریل انجیکشن بھی لگا دیا گیا۔

ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ کا معائنہ

علاج  سے پہلے عمران خان کا معائنہ ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے کیا، جس میں ماہر امراضِ قلب اور کنسلٹنٹ فزیشن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی میں بہتری آگئی، بیرسٹر گوہر کا اقرار

کارڈیالوجسٹ نے عمران خان کی ایکوکارڈیوگرافی (Echocardiography) اور ای سی جی (ECG) بھی کی، جن کے نتائج نارمل آئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزیراعظم طبی طور پر مستحکم پائے گئے۔

آپریشن تھیٹر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ انجیکشن

پریس ریلیز کے مطابق آج علاج سے عمران خان کی باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی جس کے بعد انہیں معیاری مانیٹرنگ اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں لایا گیا اور انجیکشن لگایا گیا۔

یہ انجیکشن کنسلٹنٹ ماہر امراضِ چشم، کنسلٹنٹ وٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں لگایا گیا، جن کا تعلق پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سے تھا۔ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کو 25 فروری کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل

پریس ریلیز کے مطابق یہ ایک ڈے کیئر سرجری تھی، یعنی سابق وزیراعظم کو اسی روز فارغ کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق  عمران خان کی حالت علاج سے پہلے، دورانِ علاج اور بعد میں مکمل طور پر مستحکم رہی۔ انہیں ضروری ہدایات، فالو اَپ شیڈول اور طبی دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور انہیں آنکھوں کے جاری علاج کے سلسلے میں اسپتال لایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی