پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کا نام باضابطہ طور پر ’پنڈیز‘ رکھ دیا ہے۔ یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی کے مشہور مقامات کی خوبصورت جھلکیاں دکھائی گئیں۔
ویڈیو میں پس منظر کے طور پر جوشیلی موسیقی بھی شامل تھی، جس کے بول کچھ یوں تھے: ’پنڈی اے پنڈی اے، شہر اے پنڈی اے‘۔
🚨 Team Rawalpindi’s official franchise name is here.
We’re bold
We’re challenging
We’re bringing the vibe
We’re changing the game 🔥Next up: the official team logo 👀🔜#HBLPSL11 #NewEra | @thePSLt20 | @M_Ahsan_Tahir | @CWR_WALEE pic.twitter.com/f9hXr3iRf0
— Pindiz (@thepindiz) February 22, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے نئی فرنچائز کے اس نام پر مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔ کچھ شائقین نے اس نام کو دلکش اور منفرد قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے غیر معیاری اور عجیب قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے کھل کر سوال کیا کہ آخر ایسے نام رکھنے کا مقصد کیا ہے۔
عروج جاوید نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل کوئی گلی محلے کی کرکٹ لیگ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی برانڈ ہے۔ صرف اس لیے کہ کوئی ٹیم کا مالک پیسے لگا رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ٹیم کا کوئی بھی نام رکھ لے۔
انہوں نے سوال کیا کہ پی سی بی کے پاس ٹیم نام منظور کرنے سے پہلے کوئی باقاعدہ کوالٹی چیک یا معیار نہیں ہوتا؟ یہ پِنڈیز آخر ہے کیا؟ ہمارے فیورٹ کھلاڑی اس ٹیم میں کھیل رہے ہیں اور نام ایسا رکھا گیا ہے۔ اس سے تو بہتر نام ’راولپنڈی لرنرز‘ ہوتا۔
پی ایس ایل کوئی گلی محلے کی کرکٹ لیگ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی برانڈ ہے۔ صرف اس لیے کہ کوئی ٹیم کا مالک پیسے لگا رہا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ٹیم کا کوئی بھی نام رکھ دے۔ کیاPCB کے پاس ٹیم نام منظور کرنے سے پہلے کوئی باقاعدہ کوالٹی چیک یا معیار نہیں ہوتا؟
یہ پِنڈیز آخر ہے… pic.twitter.com/s2ZJXz9f2f— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) February 24, 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ’پنڈیز‘ نام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے وہ دن یاد آتے ہیں جب ٹیموں کے نام منظم ہوتے تھے جن میں شہر اور نام ہوتا تھا اور کوئی بھی نام ’z‘ پر ختم نہیں ہوتا تھا۔
Miss the days when PSL names were standardised:
City + Name
And no name ended in a Z.#GoodTimes— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 22, 2026
عثمان نامی صارف نے ایک درخواست کا لنک دیا اور کہا کہ جو لوگ ’پنڈیز‘ فرنچائز کا نام تبدیل کروانے کے لیے احتجاج میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ نیچے دی گئی درخواست پر دستخط کریں۔
People interested to protest and change the name of PINDIZ franchise, sign the petition below 👇 https://t.co/HHzTelqBjM pic.twitter.com/sV58tdDmnX
— Usman (@jamilmusman_) February 23, 2026
ایک صارف نے کہا کہ یہ کیسا نام ہے پنڈیز؟ جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھا نام ’بھنڈیز‘ رکھ لیتے۔
یہ کیسا نام ہے پنڈیز 😂 https://t.co/Jt2WuDMuDG
— ☕️ (@Soulmate1_) February 23, 2026
زین نامی صارف نے کہا کہ آپ کو راولپنڈی کی عوام کی نمائندگی کرنی تھی آپ لوگوں نے گھر کے کچن کی نمائندگی کر ڈالی۔
آپکو راولپنڈی کی عوام کی نمائندگی کرنی تھی آپ لوگوں نے گھر کے کچن کی نمائندگی کر ڈالی 😶🌫️@thepindiz @M_Ahsan_Tahir @HJMeer#PINDIZ pic.twitter.com/J4fLBg6Xsg
— Zain jee (@Zainjee110) February 23, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیمیں شامل کرنے کا تصور واقعی دلچسپ اور پرجوش تھا، لیکن جب ان کے نام اتنے خوفناک رکھ دیے گئے تو یہ لطف ختم ہو گیا۔ واپس لیے جائیں ہمیں یہ نہیں چاہیئں۔
The idea of having new teams in the psl was so fun until they came up with these horrific names… take them back nahi chahiye 😭🙏🏼
— Duaa 🇵🇰💗 (@duaa_elahi1) February 22, 2026














