لاہور کی خوبصورتی اور ترقی اب پنجاب کے ہر شہر میں منتقل ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں اب پورے پنجاب میں محسوس کی جا رہی ہیں اور پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی لاہور کی ترقی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور مین ہول حادثہ، عظمیٰ بخاری کی فیک نیوز بے نقاب، فوج اور پی ٹی آئی میں تمام راستے بند

انہوں نے بتایا کہ اب پنجاب کے باقی شہروں کو بھی لاہور جیسا خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے اور ترقی و خوبصورتی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تفریق ختم کر دی ہے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں لاہور کے سٹینڈر کے منصوبے شروع ہو رہے ہیں۔ اب نہ کوئی ساوتھ پنجاب ہے، نہ سینٹرل پنجاب، نہ جنوبی پنجاب، بلکہ بس ایک متحدہ پنجاب ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ کار پورے صوبے میں وسیع کر دیا گیا ہے اور پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی ایک ایک پائی دیانتداری سے ان پر خرچ کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کے کھربوں روپے کے منصوبوں پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میرٹ، گڈگورننس اور ترقی میں باقی صوبوں کے مقابلے میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں