عمران خان کی بہن نورین نیازی راولپنڈی میں اڈایلہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر زیرِ تعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے اس میں گر کر زخمی ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی اڈیالہ کے باہر نماز کیلئے جاتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نالے میں جا گری ۔ pic.twitter.com/etd01QsIs5
— Kazam Khan (@presidentCPNE) February 24, 2026
عینی شاہدین کے مطابق نورین نیازی کو زیرِ تعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس واقعے میں ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔














