کس شرط پر لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کریں گے؟ شاہد آفریدی کی منفرد انداز میں برانڈ کی تشہیر

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے فینز کے لیے ایک ایسے سرپرائز اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی ان کے برانڈ ’ہوپ ناٹ آؤٹ‘ سے 5 سوٹ خریدے گا وہ خود ویڈیو کال پر فین اور اس کی فیملی سے بات کریں گے۔

وائرل ویڈیو میں آفریدی نے بڑی سنجیدگی سے بتایا کہ میرے فینز کے لیے سرپرائز یہ تھا کہ جو بھی میری دکان سے پانچ سوٹ لے گا میں خود کال کروں گا اور اس کی فیملی سے میری ویڈیو کال پر بات ہوگی۔

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ’سرپرائز‘ کو فوراً کاروباری عینک سے دیکھنا شروع کر دیا اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا 5 سوٹ کی خریداری واقعی ایک خصوصی انعام ہے یا یہ چھکا دراصل براہِ راست صارفین کی جیبوں پر مارا گیا ہے؟

ایک صارف نے شاہد آفریدی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لگتا ہے دکان نہیں چل رہی‘۔ جبکہ دوسرے نے طنزاً کہا کہ لگتا ہے پچھلے چند سالوں میں ان کا بزنس کافی متاثر ہوا ہے۔

شاہد آفریدی کی پیشکش پر ان کے حامیوں نے کہا کہ آفریدی کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں جو ان سے براہِ راست بات چیت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ اپنے برانڈ کے کپڑوں کی خریداری کے ساتھ ویڈیو کال کا وعدہ کر رہے ہیں تو یہ ایک منفرد اور تخلیقی مارکیٹنگ حکمتِ عملی ہے۔

جبکہ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اگر کسی فین کو اپنے پسندیدہ کرکٹر سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے تو یقیناً بہت سے لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ آفریدی نے اپنے کرکٹ کے بعد کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کپڑوں کا برانڈ ’ہوپ ناٹ آؤٹ‘ متعارف کرایا ہے اور ساتھ ہی اپنے اسکن کیئر برانڈ ’اوہ لالا‘ بھی لانچ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘