ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کیسے دیکھیں؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اب سپر 8 کے اپنے اگلے اہم معرکے کے لیے تیار ہے جہاں اس کا مقابلہ ان فارم انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بارش نے پاکستان نیوزی لینڈ میچ دھو ڈالا، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

گروپ مرحلے میں ابتدائی مشکلات کے باوجود انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے کا آغاز میزبان سری لنکا کے خلاف شاندار فتح سے کیا۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کولمبو میں شدید بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا۔

سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انگلینڈ اپنے تیز رفتار فاسٹ بولر آرچر کو پاکستان کی بیٹنگ لائن کے خلاف مؤثر انداز میں استعمال کرنا چاہے گا۔ تاہم پاکستان کے فارم میں موجود بیٹر صاحبزادہ فرحان اس چیلنج کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں اور انگلش پیسر کے دباؤ سے بے خوف ہیں۔

پلیئنگ الیون پر سوالات

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ شائقین کے ذہن میں سوال ہے کہ آیا بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا جائے گا یا بولنگ اٹیک مضبوط بنانے کے لیے شاہین آفریدی کو ٹیم میں واپس شامل کیا جائے گا۔

میچ کہاں اور کیسے دیکھیں؟

پاکستان میں کرکٹ شائقین یہ اہم میچ براہِ راست Pakistanپی ٹی وی اور پی ٹی وی اسپورٹس  پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست

آن لائن اسٹریمنگ کے خواہشمند ناظرین کے لیے میچ تماشا، مائیکو اور ٹیمپیڈ پر بھی دستیاب ہوگا جس سے ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز پر میچ دیکھنے کے متعدد مواقع میسر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم