پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، مریم نواز نے منظوری دیدی

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور ٹیکنالوجی اسسمنٹ سینٹر قائم کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیف ٹیک کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس منصوبے اور صوبے میں امن و امان کے دیگر اقدامات پر بریفنگ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے پہلی بار پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی اور فوری طور پر سائبر کرائم سیل کے قیام کے بھی احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبے میں مسلسل کومبنگ آپریشنز کی ہدایت بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین اسپیشل ڈیجیٹل سکینرز نصب کرنے کے فوری اقدامات کا حکم دیا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لیے خصوصی ڈیش بورڈز قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے وسل بلوئر سسٹم کو مضبوط کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور کے لیے اے آئی حب قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹر قائم، خصوصی بچوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں میسر: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ دہشتگردوں کی کارروائیوں پر صرف ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے اور پنجاب کو ملک کا محفوظ ترین صوبہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا