بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں انہیں فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکلا لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار ایڈووکیٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت عظمیٰ سے فوری سماعت اور احکامات جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے، جسٹس عقیل عباسی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طبی معائنے اور مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

استدعا کی گئی ہے کہ انہیں شفا اسپتال منتقل کر کے ماہر امراض چشم کے ذریعے ان کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا علاج اور رسائی یقینی بنائی جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی سپریم کورٹ سے باہر گفتگو

درخواست گزاروں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین، ڈاکٹر فیصل سلطان اور عاصم یوسف کو رسائی فراہم کی جائے تاکہ وہ ان کی نگرانی میں طبی معائنہ اورعلاج کو یقینی بنا سکیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریض کے اعتماد اور بہتر طبی دیکھ بھال کے لیے ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں