بلوچستان کابینہ کے اہم فیصلے، کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور لینڈ لیز پالیسی 2026 کی منظوری

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم اور دور رس فیصلے کیے گئے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے پریس بریفنگ میں اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی قرارداد منظور، کیا نمائندگی میں اضافہ مسائل کا حل بن سکے گا؟

کابینہ نے 31 جنوری کے دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبے کی منظوری دی گئی جس کا مقصد پانی کے مؤثر استعمال اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہے۔ بلوچستان لینڈ لیز پالیسی 2026 کی بھی منظوری دی گئی، جس سے سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

غذائی تحفظ کے پیش نظر 0.50 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری گندم میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارلیمانی سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں نشستوں میں اضافے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کابینہ نے بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری، خودمختار اداروں کی تنظیم نو، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2025 اور لیویز فورس ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دی۔

قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی اور آئی جی پولیس کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ شاہد رند نے کہا کہ صوبے میں امن، معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز