عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہے اور عوام عیدالفطر کے تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عید کی حتمی تاریخ شوال کے چاند کی رویت کے بعد طے کی جائے گی، جس کے بعد حکومت سرکاری تعطیلات کا اعلان کرے گی۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر 2026: چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے؟

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ 2026 کی شام (29 رمضان) کو ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر رمضان 29 دنوں پر مشتمل رہا تو یکم شوال 20 مارچ 2026 کو ہوگی اور عیدالفطر کی تعطیلات 20 سے 22 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔

تاہم اگر رمضان مکمل 30 دن کا ہوا تو عید 21 مارچ سے شروع ہو کر 23 مارچ تک منائی جا سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کے 2026 کے سرکاری تعطیلاتی کیلنڈر میں عیدالفطر کے لیے 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) کی تاریخیں شامل کی گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر چاند 19 مارچ کو نظر آ گیا تو ممکنہ تعطیلات 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) تک رہ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر: تیوہار ایک مگر جشن منانے کا انداز جُدا جُدا

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پیر 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی، جو عید کی چھٹیوں کے ساتھ ہی منائے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم