بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور عہدے سے ہٹا دیے گئے

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینکاری شعبے میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے سے متعلق جاری بحث کے دوران بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے محمد علی حسین فقیـر کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس مقرر کردیا

حکومت کی جانب سے مستقر رحمان کو بنگلہ دیش بینک کا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر احسن ایچ منصور نے اپنے دور میں بینکاری شعبے میں نظم و ضبط کی بحالی، غیر فعال قرضوں (این پی ایل) پر قابو پانے، نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور پالیسی اصلاحات کے نفاذ میں فعال کردار ادا کیا۔

انہوں نے کمزور بینکوں کی تنظیم نو، بعض بورڈ ممبران کی تبدیلی اور داخلی نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے جیسے اقدامات پر سخت مؤقف اختیار کیا۔

مزید پڑھیے: قومی یومِ شہدائے فوج: بنگلہ دیش حکومت کا انصاف فراہم کرنے کا اعلان

ن اصلاحاتی اقدامات کو جہاں اصلاحات کے حامی حلقوں کی حمایت حاصل ہوئی، وہیں بینکاری شعبے کے بعض طبقات میں بے چینی بھی پیدا ہوئی۔

نئے مقرر ہونے والے گورنر مستقر رحمان مرکزی بینک کے داخلی امور اور پالیسی سازی کے عمل سے طویل عرصے سے وابستہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت نے 9 سیکریٹریز کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کردیں

انہیں جاری بینکاری اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp