قومی یومِ شہدائے فوج: بنگلہ دیش حکومت کا انصاف فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے پِلکھانہ قتلِ عام کو جدید تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

منگل کے روز بنانی ملٹری قبرستان میں قومی یومِ شہدائے فوج کے موقع پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ اور پوری قوم کو قانونی طور پر مکمل انصاف ملے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان ہلاکتوں کو بنگلہ دیش آرمی کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: مزید 1,202سیاسی مقدمات واپس لینے کی منظوری

وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ایسا اقدام صرف وہی قوتیں کر سکتی ہیں جو ملک کی آزادی اور خودمختاری کی مخالف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی حکومت نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تاہم اس کی رپورٹ کبھی منظرِ عام پر نہیں آئی۔

بعد ازاں ایک عبوری حکومت کے دوران ایک قومی آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا جس نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی، مگر اس کی سفارشات پر عمل درآمد محدود رہا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت نے 9 سیکریٹریز کی کنٹریکٹ تقرریاں منسوخ کردیں

’ہم نیا تحقیقاتی کمیشن قائم نہیں کریں گے۔ عبوری حکومت پہلے ہی اہل اور باصلاحیت افراد پر مشتمل کمیشن مقرر کر چکی تھی۔ زیرِ التوا مقدمات میں عدالتی کارروائی مکمل کی جائے گی جبکہ دیگر سفارشات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔‘

’وہ افراد جنہوں نے بنگلہ دیش کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ قومی یومِ شہدائے فوج کی تقریبات سرکاری اعزاز کے ساتھ منعقد کی گئیں، جن میں صدر، وزیر اعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام، بارڈر گارڈ اکے اہلکاروں سمیت شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی